حضرت مولانا عبد الوھاب خلجی رحمہ اللہ کا انتقال پر ملال

جماعتی حلقوں میں یہ خبر انتہائ غم کے ساتھ سنی جائے گی کہ جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق ناظم عمومی، تعلیمی مرکز المعہد کی مجلس عاملہ و شوری کے اہم رکن و ترجمان السنہ کی مجلس مشاورت کے ممبر حضرت مولانا عبد الوہاب خلجی رحمہ اللہ آج بتاریخ ۱۳/ اپریل۲۰۱۸ بعد نماز جمعہ باسٹھ سال کی عمر پاکر اس دار فانی سے رحلت فرما گئے. انا للہ وانا الیہ راجعون. اللہ شیخ محترم کی بشری کوتاہیوں کو درگذر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین! شیخ کی حیات و خدمات پر تفصیلی مضمون جلد ہی ترجمان السنہ میں شائع کیا جائے گا. ان شاء اللہ.

    (ادارہ)